حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ محرم الحرام حق و باطل میں فرق سمجھانے اور اسلام کی سربلندی کا مہینہ ہے، تحریک کربلا آج کے یزید کو پہچاننے اور اس کیخلاف قیام کا درس دیتی ہے، تحریک کربلا کشمیر، فلسطین اور روہنگیا کے مظلوموں کی آس اور حوصلہ بڑھاتی ہے، کربلا اسلام کے مطابق عزت سے جینے کا سلیقہ بتاتی ہے، آج کے یزید ٹرمپ، نیتن یاہو اور مودی کیخلاف حسینی جذبے سے لڑنے کی ضرورت ہے۔ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی قربانی حضرت اسماعیل علیہ السلام سے زیادہ ہے کیونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بیٹا قربان کرنے کا حکم ہو ا تو دنبہ قربان ہو گیا مگرنواسہ رسول کی اپنی قربانی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ حضور پُرنور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام سے محبت اپنی جگہ لیکن "الحسین منی وانا من الحسین" کا فرمان اہلبیتؑ کی عظمت کی دلیل ہے۔ جس میں سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔ حیرت ہے کہ حضرت حسنین کریمین کی مادر گرامی حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کر کے بھی کچھ عناصر مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ جے یو پی کے مرکزی صدر نے زور دیا کہ محرم الحرام میں شرپسندی اور فساد پیدا کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور تفرقہ بازی کی اجازت نہ دی جائے، کیونکہ کچھ شرپسند بیرونی ایجنڈے پر سنی شیعہ اختلافات کو ہوا دے کر اپنا کاروبار چلانا چاہتے ہیں لیکن تاریخ گواہ ہے کہ دونوں مکاتب فکر کی سنجیدہ قیادت نے اغیار کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ عوام افواہوں اور نفرت پھیلانے والے مقررین کی باتوں کو مسترد کر کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں۔
![تحریک کربلا آج کے یزید کو پہچاننے اور اس کے خلاف قیام کا درس دیتی ہے، اعجاز ہاشمی تحریک کربلا آج کے یزید کو پہچاننے اور اس کے خلاف قیام کا درس دیتی ہے، اعجاز ہاشمی](https://media.hawzahnews.com/d/2020/08/17/4/997722.jpg)
حوزہ/ کربلا اسلام کے مطابق عزت سے جینے کا سلیقہ بتاتی ہے، آج کے یزیدی ٹرمپ، نیتن یاہو جیسے لوگوں کے خلاف حسینی جذبے سے لڑنے کی ضرورت ہے۔
-
یزید سے وفا اور اہلبیت اطہار سے جفا کرنیوالے روز محشر رسوا ہونگے، ڈاکٹر طاہرالقادری
حوزہ/ ایمان کا تقاضا ہے کہ امام عالیٰ مقام، اہلبیت رسول ﷺ کیساتھ محبت اور مودت رکھی جائے اور انکے ساتھ بغض رکھنے والوں کے ساتھ بغض رکھا جائے۔
-
پاکستان، کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس
حوزہ/ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ اور انکی آل و اصحاب کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کیلئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں کراچی سمیت…
-
پابندیوں کے باوجود کشمیر میں یوم عاشورہ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا/سرینگر میں عزاداری کے جلوس پر پولیس کا دھاوا، متعدد زخمی
حوزہ/متعدد عزاداروں کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں واضع رہے یوم تاسوعا کے موقع پر بھی بڈگام ضلع کے بمنہ علاقے میں پولیس نے آنسو گیس اور پیلٹ گن کا استعمال…
-
کربلا کسی شخصی جنگ کا نام نہیں بلکہ دو کرداروں کے درمیان معرکہ حق و باطل کا نام ہے، علامہ راجہ ناصر
حوزہ/ عالم اسلام اس حقیقت کو ذہن نشیں کرلے کہ استعماریت کے بت صرف حسینی فکر سے پاش پاش کئے جاسکتے ہیں، جرات و استقامت کے پیکر کربلائی کردار ہمیں دشمن کی…
-
پاکستان میں یوم عاشور پورے عقیدت و احترام اور سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ منایا گیا
حوزہ/ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں یوم عاشور کو مذہبی عقیدت و احترام اور سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
-
حضرت امام حسین ( ع ) کا نام ہر دل و روح میں بسا ہے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب نے کل اپنی گورنمنٹ تحریک انصاف پاکستان کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے لاہور کے ادارہ منہاج الحسینؑ میں مجلس عزاء میں شرکت کی اور تمام امور کا…
-
سندھ میں روز عاشور، مولا حسین ( ع ) کے نام پر اپنے خون کا عطیہ
حوزہ/ کیمپ میں علماء کرام، اہلِ سنت برادران سمیت کثیر تعداد میں حسینی عزاداروں نے تھیلسیمیا پیشنٹ بچوں کے لیے فی سبیل اللہ مولا حسین ء کے نام پر اپنے خون…
-
پاک ایران تعلقات کا فروغ ناگزیر ہے، وزیراعظم عمران خان
حوزه/پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
مشہد مقدس، طلاب کی جانب سے کشمیری مظلوموں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین سے خطاب میں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کشمیری مسلمانوں پر حکومت ہندوستان کے مظالم جہاں انسانیت سوز ہیں وہیں عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں، ایک…
-
پاکستانی دفتر خارجہ،محرم کے جلوس پر فائرنگ اور قرآن پاک کی بےحرمتی قابل مذمت
حوزہ/ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے مذہبی منافرت کا جواز نہیں دیتی، مذہبی عقائد کا احترام عالمی امن اور خوشحالی کے لیے اہم ہے ، ہم…
-
کربلا میں آل رسولؐ کی قربانی تا ابد انسانیت کے لئے مشعل راہ، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ پاکستان میں بسنے والے شیعہ سنی مسلمان نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا سے عشق و عقیدت رکھتے ہیں اسی لئے محرم الحرام اتحاد بین المسلمین…
-
تاسوعائے حسینی کے موقع پر عالم اسلام سوگوار و عزادار
حوزه/پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نویں محرم یعنی تاسوعائے حسینی کی عزاداری پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور دنیا کے لاکھوں عقیدت مند شہدائے…
-
ملک پاکستان کی بقاء کے لیے تمام مذہبی طبقات مل کر فرقہ واریت کو ناکام بنا دیں، علامہ اشفاق واحدی
علامہ اشفاق واحدی نے کہا:اس وقت محبت اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنا ملکی حالات کا تقاضہ ہے تاکہ ملک مستحکم ہو سکے۔
-
مولانا اعجاز حسنین غدیری کے سانحہ انتقال پر ’’اقرأ، علمی و ثقافتی مرکز‘‘ کی جانب سے اظہار تعزیت
حوزہ/ عالیجناب مولانا اعجاز حسنین غدیری طاب ثراہ کی خبررحلت ،ہمارے دلوں کو مغموم و محزون کرگئی، ان کا ہمدردانہ رویہ، شفقت بھرا انداز، ہمیشہ مسکراتا ہوا…
-
امام حسین (ع) کی تحریک ایک الہیٰ تحریک ہے، مولانا شیخ قادر بخش حیدری
حوزہ/ امام حسین علیہ السلام کی تحریک ایک الہیٰ تحریک ہے جس سے ہر کلمہ گو کے اندر احساس اسلام زندہ ہوتا ہے ہر انسان کے اندر انسانیت اجاگر ہوتی ہے اور عبادت…
آپ کا تبصرہ